15 جون 2009 - 19:30

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے یمن میں حوثی شیعہ مسلمانوں پر سعودی طیاروں کی بمباری کی مذمت کرتے ہویے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمنی حکومت اپنے ملک کو دوسروں کے اشاروں پر تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے.

اہل البیت (ع) خبرایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بیان میں آیا ہے کہ یہ بات واضح ہے کہ سعودی عرب میں موجود تکفیری سوچ دنیا بھر میں ان تمام مسلمانوں کے خلاف اقدامات میں پیش پیش رہتی ہے جو ان کی مخصوص سوچ کے حامی نہیں ہوتے اور یمن کے اہل تشیع پر مختلف محاذوں سے وحشیانہ حملوں کے پیچھے بھی یہی تکفیری سوچ کار فرما ہے جو اس مسلے کے پر امن حل میں رکاوٹ بن کر کھڑی ہے اور بے گناہ یمنی حوثیوں پر مسلسل مظالم ڈھا رہی ہے .بیان کے آخر میں اسلامی سربراہی کانفرنس اور اقوام متحدہ سے پر زور اپیل کی گئی ہے کہ وہ فورا اس مسئلے کا حل تلاش کریں۔